فوٹو شاپ CS6 میں اُردو یا عربی کیسے لکھی جائے

عرصہ دراز تک اُردو لکھنے یا اُردو گرافکس بنانے کے لیے ان پیج کا استعمال کیا جاتا رہا ہے، گو کہ ابھی بھی بہت سے افراد اور کمپنیاں ان پیج ہی استعمال کررہی ہیں مگر یونی کوڈ اُردو کی مقبولیت میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے۔ یونی کوڈ کی بدولت آپ کو اُردو لکھنے کے لیے نہ تو کسی خصوصی سافٹوئیر کی ضرورت ہے بس کوئی بھی ٹیکسٹ ایڈیٹر جیسے نوٹ پیڈ کھولیں اور اُردو لکھنا شروع کر دیں اور یہ ہر قسم کے آپریٹنگ سسٹم حتی کہ اینڈرائیڈ پر بھی لکھی جاسکتی ہے۔ آپ اپنے فیس بک پیغامات اورٹوئٹس بھی اُردو میں کرسکتے ہیں یا پھر اپنی اُردو ویب سائیٹ یا بلاگ بھی بنایا جاسکتاہے۔ اُردو سے محبت کرنے والے افراد اور کمپنیوں نے بہت سے فانٹس بھی تیار کیے ہیں جو انتہائی دیدہ زیب ہونے کے ساتھ ساتھ کم سائز کے بھی ہیں اور ان میں سے اکثر مفت دستیاب ہیں۔

photoshop-urdu
اس تصویر میں القلم تاج نستعلیق فانٹ استعمال کیا گیا

لیکن اُردو گرافکس کیسے تیار کیے جائیں؟ کیا اسکے لیے ایک بار پھر ان پیج کا سہارا لیا جائے؟ ہرگز نہیں۔ بہت سے فوٹو ایڈیٹنگ سافٹوئیر جیسے ایڈوبی فوٹو شاپ وغیرہ کا ایک خاص ورژن ’مڈل ایسٹ‘ کے نام سے جاری کیا جاتا ہے جس میں اردو، عربی اور عبرانی وغیرہ لکھنے کی سہولت شامل ہوتی ہے۔ مگر خوشی کی بات یہ ہے کہ فوٹو شاپ کے تازہ ترین ورژن CS 6 میں یہ فیچرپہلے سے ہی شامل کر دیا گیا ہے اور آپ کو الگ سے مڈل ایسٹ ورژن خریدنے یا ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تاہم اس فیچر کو ایکٹیویٹ کیسے کیا جائے یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ونڈوز صارفین کے لیے:

  • فوٹوشاپ CS6 کھولیے اور اسکے بعد Edit مینیو میں جاکر Preferences سے Type کی آپشن منتخب کریں۔

میکنٹوش کے لیے:

  • Photoshop مینیو سے Preferences میں جا کر Type کی آپشن منتخب کریں
  1. Text Engine میں Middle Eastern کا انتخاب کریں اور OK کا بٹن دبا کر فوٹوشاپ کو ری سٹارٹ کیجئے۔
  2. اب ٹائپ مینیو میں جاکر Language آپشنز سے Middle Eastern Features منتخب کریں۔

urdu-photoshop

middle-east
چونکہ اُردو، عربی اور عبرانی زبانیں دائیں سے بائیں جانب لکھی جاتی ہیں لہذا پیراگراف کی آپشنز میں جاکر Right To Left کا انتخاب کریں۔ اسی طرح Character سیٹنگز میں عربی، ہندی یا فارسی ہندسوں کا انتخاب کیجئے۔ لیجئے جناب آپ اُردو گرافکس بنانے کے لیے تیار ہیں۔

photoshop-urdu-2

اگر آپکے پاس فوٹو شاپ CS6 انسٹال نہیں ہے تو آپ اسے یہاں سے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔ آپ کو یہ سافٹوئیر 30 دن کے ٹرائل پر فراہم کیا جائے گا۔ اُردو کی بورڈ اور بہترین فانٹس کا مجموعہ حاصل کرنے کے لیے آپ پاک اُردو انسٹالر یہاں سے حاصل کیجئے۔ اس حوالے سے اپنی آراء اور تجاویز بذریعہ کمنٹس مجھ تک ضرور پہنچائیں۔