ٹیلی کام کمپنیاں صارفین کو اپنی سروسز کی جانب راغب کرنے کے لیے ہمیشہ سے بھاری رقوم اور مہنگے انعامات کا لالچ دیتی آئی ہیں، لیکن جناب اب تو بات لاکھوں سے نکل کر کروڑوں تک جاپہنچی ہے۔ ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں ٹالک شاک صارفین کے لیے کروڑپتی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔ اس آفر میں صارفین ہر 100 روپے کے ری چارج پر قرعہ اندازی کے ذریعے ایک کروڑ روپے اور ہر روز ایک لاکھ روپے کے دوانعامات جیتنے کے اہل ہونگے۔ٹیلی نار کی یہ آفر 31 جولائی 2012 تک موثر ہے۔
- ہرہفتے ایک لاکھ روپے کے دو انعامات
- 1 کروڑ روپے کا بمپر پرائز
شرائط و ضوابط:
- اس آفر میں حصہ لینے کے لیے آپ کو محض 100 روپے کا ری چارج کرنا ہے۔ اسکے بعد آپکا نمبر آفر میں خود ہی شامل ہوجائے گا۔
- جیتنے والی صارفین کو ٹیلی نار کے نمبر 345 سے کال کی جائے گی۔ لہذا کسی بھی دوسرے نمبر سے موصول ہونے والےایسے ایس ایم ایس یا کال جس میں آپ کو آفر جیتنے کا بتایا جائے اسے نظر انداز کردیں۔
- اس آفر میں حصہ لینے کے لیے اس بات کی تسلی کر لیں کہ سم آپ کے نام پر ہی رجسٹر ہے کیونکہ انعام صرف اصل سم مالک کو ہی دیا جائے گا۔
- انعامی رقم میں سے ٹیکس پالیسی کے تحت مقررہ ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
- جیتنے والے صارفین کو اطلاع ملنے کے بعد 7 دن کے اندر اپنے انعام کے لیے دعوی دائر کرنا ہوگا۔
- ٹیلی نار کروڑپتی آفر 26 جون سے 31 جولائی 2012 تک موثر ہے۔