اگر آپ کو کبھی پاسپورٹ آفس جانے کا اتفاق ہوا ہو، تو یقیناً آپ پاکستانی پاسپورٹ کی حصول کے لیے برداشت کی جانے والی اذیت اور کرب سے واقف ہونگے۔ پاسپورٹ آفسز کے باہر موجود پرچی مافیا، پاسپورٹ کے نظام کی تباہی کا ایک بڑا سبب ہے، ساتھ ہی ساتھ سرکاری افسران کی سست رووی عوام کے لیے کافی مسائل کا سامنا بنتی ہے۔
میرے ذاتی تجربہ کے مطابق لاہور میں بغیر رشوت دیے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آپ کو پورے دو دن ضائع کرنا ہونگے۔ اسی طرح پاسپورٹ کی تجدید کروانے کے لیے بھی اسی کرب سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔
تاہم اب پاسپورٹ کی آن لائن تجدید کا نظام متعارف کروا دیا گیا ہے۔ وہ تمام پاکستانی شہری جن کے پاسپورٹ کی میعاد ختم ہوگئی ہے یا پھر اس کی معیاد ختم ہونے میں 7 ماہ سے کم رہ گئے ہیں تو وہ امیگریشن اور پاسپورٹ منسٹری کی ویب سائیٹ پر موجود آن لائن نظام کے تحت گھر بیٹھے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔ لیکن یاد رہے کہ اس کے چارجز عام طریقہ سے پاسپورٹ کی تجدید کروانے سے زیادہ ہیں۔
آن لائن تجدید کے لیے آپ کو درج ذیل اشیاء کی ضرورت ہوگی۔
- کمپیوٹر اور انٹرنیٹ
- پرنٹر مع سکینر
- کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ
- کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کی کاپی
- پرانے پاسپورٹ کے پہلے دو صفحات کی کاپی
- سفید بیک گراؤند کے ساتھ ایک عدد تصویر
- فنگر پرنٹ فارم، جس پر ضروری انگلیوں کے نشان ہوں۔
طریقہ کار:
- سب سے پہلے آپ کو ویب سائیٹ پر ایک نیا اکاؤنٹ تخلیق کرنا ہوگا، جس پر آپ کا موبائل نمبر بھی رجسٹر ہوگا۔
- اس کے بعد آپ پاسپورٹ تجدید کی درخواست پر کلک کیجئے اور کارڈ ڈیلوری کا پتہ فراہم کریں۔
- اسکے بعد کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے فیس جمع کروائیں۔ یاد رہے کہ فیس ناقابل واپسی ہے۔
- پیسے ادا کرنے کے بعد آپ کو اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنا ہونگی۔
- اسکے بعد آپ اپنی تصویر اور دیگر ضروری فائلز اپلوڈ کریں۔
- فنگر پرنٹ فارم کو پرنٹ کیجئے اور اس پر 4 انگلیوں کے نشانات لگائیں، پھر اسے بلیک اینڈ وائیٹ سکین کرکے اپلوڈ کریں۔
- تمام معلومات کی جانچ پڑتال کے بعد درخواست جمع کروا دیں۔
فراہم کی گئی معلومات میں کسی قسم کی خامی کی صورت میں آپ کو قریبی پاسپورٹ آفس طلب کیا جاسکتا ہے۔ درخواست جمع کروانے کے بعد آپ کا پاسپورٹ آپ کے گھر کے پتہ پر بھیج دیا جائے گا۔
آن لائن پاسپورٹ تجدید کے چارجز کچھ یوں ہیں: