اینڈرائیڈ کے لالی پاپ ورژن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

گوگل کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا لالی پاپ ورژن اس وقت سب سے زیادہ سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس پر استعمال ہورہا ہے۔
android-market-share
لالی پاپ کو 2014 میں گوگل کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر متعارف کروایا گیا اور نومبر 2014 میں نیکسس اور دیگر فونز پر اسے اپڈیٹ کر دیا گیا۔ اینڈرائیڈ لالی پاپ کی سب سے اہم بات اسکا میٹریل ڈیزائن ہے، جس میں اینڈرائیڈ کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کیا گیا ہے۔ اسی طرح اینڈرائیڈ کا یہ ورژن ART یعنی Android Runtime پر چلتا ہے، جسکی بدولت ایپلیکیشنز زیادہ تیزی سے کام کرتی ہیں اور بیٹری کم خرچ ہوتی ہے۔
گو کہ اب سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں اپنے فلیگ شپ فونز میں اینڈرائیڈ کا تازہ ترین ورژن “مارش میلو” استعمال کررہی ہیں تاہم کم قیمت سمارٹ فون اب بھی اینڈرائیڈ لالی پاپ کے ساتھ ہی فروخت کیے جارہے ہیں۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 میں متعارف کروائے جانے والا اینڈرائیڈ کٹ کیٹ ورژن ابھی بھی 34.3 فیصد ڈیوائسز پر استعمال ہورہاہے۔