ڈزنی نے اپنے تھیم پارکس میں سیلفی سٹک لانے اور اسکے استعمال پر پابندی لگادی

selfie-stick

سیلفی کے مداح ہوشیار ہوجائیں کیونکہ دنیا کے سب سے بڑے تھیم پارکس ڈزنی ورلڈ اور ڈزنی لیند میں سیلفی سٹک لانے اور اسکے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ پابندی نہ صرف امریکہ بلکہ بہت جلد ہانگ کانگ اور پیرس کے تھیم پارکس میں بھی لاگو کر دی جائے گی۔

انتظامیہ کی جانب سے اس پابندی کی وجہ سیلفی سٹکس کا “خطرناک” ہونا بتایا جارہا ہے۔ تاہم میرے نزدیک یہ نہ صرف خطرناک بلکہ کافی بے ہودہ قسم کی چیز ہے۔ سیلفی سٹک کے ذریعے تصاویر لینے والے لوگ نہ صرف عجیب دکھتے ہیں بلکہ یہ بھی ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں موبائل فون سٹک سے گر کر ٹوٹ نہ جائے۔

ڈزنی کی انتظامیہ نے یہ انتہائی قدم اس وقت لیا جب ایک شخص نے چلتی رولر کوسٹر میں سیلفی سٹک نکال لی۔ اگر یہ سٹک اسکے ہاتھ سے گر جاتی تو نہ صرف مسافروں کو نقصان پہنچتا بلکہ کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہوسکتا تھا۔

آپ کے خیال میں کیا پاکستان میں بھی تفریحی اور پبلک مقامات پر سیلفی سٹک پر پابندی ہونی چاہیے یا نہیں؟