چینی کمپنی ہواوے جلد پاکستان میں تین نئے فور جی فونز لانچ کرئے گی

ہواوے پاکستان کی جانب سے حال ہی میں ایک بلاگرز ملاقات کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمپنی نے پاکستان میں جلد متعارف کروائے جانے والے تین نئے فور جی سمارٹ فونز کی رونمائی کی۔

ان فونز میں اس سال متعارف کروائے جانے والی فلیگ شپ ایسنڈ میٹ 7 فیبلیٹ بھی شامل ہے۔ جبکہ باقی دو فونز ہواوے آنر سیریز سے ہیں۔ ہواوے کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے تحت یہ فون اگلے ہفتے پاکستان بھر میں لانچ کر دیے جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ٹیلی کام کمپنیوں کی آفرز بھی دستیاب ہونگی، جس میں سمارٹ فون خریدنے والے صارفین کو مفت موبائل انٹرنیٹ وغیرہ فراہم کیا جائے گا۔

ایسا پہلی بار ہے کہ ہواوے کی جانب سے نئے سمارٹ فونز سب سے پہلے پاکستان میں متعارف کروائے جارہے ہیں۔ ان فونز کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں۔

mate-7

ہواوے ایسنڈ میٹ 7:

  • 6 انچ لمبی JDI IPS سکرین، فل ایچ ڈی 1080p ریزولیوشن اور 368ppi پکزل ڈینسٹی
  • ہواوے HiSilicon Kirin 925 اوکٹا کور چپ سیٹ
  • 3 گیگا بائیٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ میموری
  • 128 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ لگانے کی سہولت
  • 13 میگا پکزل کیمرہ، آٹو فوکس اور فلیش لائیٹ، سامنے کی جانب 5 میگا پکزل کیمرہ
  • فور جی ایل ٹی ای نیٹورک سپورٹ، CAT 6 ٹیکنالوجی کی بدولت 300Mbps تک ڈاؤنلوڈ سپیڈ
  • میموری کارڈ کی جگہ نینو سم استعمال کرنے کی سہولت
  • فنگر پرنٹ سکینر، پانچ انگلیوں کے پرنٹ محفوظ کرنے کی صلاحیت
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ہواوے ایموشن یوزر انٹرفیس 3.0
  • 4100 ملی ایمپیئر آور بیٹری، کمپنی دعوی کے مطابق 2 دن سے زائد بیک اپ

honor-6ہواوے آنر 6:

    • 5 انچ لمبی IPS سکرین، فل ایچ ڈی 1080p ریزولیوشن اور 445ppi پکزل ڈینسٹی
  • ہواوے HiSilicon Kirin 920 اوکٹا کور چپ سیٹ3 گیگا بائیٹ ریم اور 32 گیگا بائیٹ میموری
  • 64 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ لگانے کی سہولت
  • 13 میگا پکزل کیمرہ، آٹو فوکس اور ڈؤل فلیش لائیٹ، سامنے کی جانب 5 میگا پکزل کیمرہ
  • فور جی ایل ٹی ای نیٹورک سپورٹ، CAT 6 ٹیکنالوجی کی بدولت 300Mbps تک ڈاؤنلوڈ سپیڈ
  • دو مائیکرو سمز کی سہولت، ایک ساتھ ایکٹیو
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ہواوے ایموشن یوزر انٹرفیس 2.3
  • 3100 ملی ایمپیئر آور بیٹری، کمپنی دعوی کے مطابق 2 دن سے زائد بیک اپ

3c-lteہواوے آنر 3C LTE:

  • 5 انچ لمبی IPS سکرین، فل ایچ ڈی 720p ریزولیوشن اور 445ppi پکزل ڈینسٹی
  • ہواوے HiSilicon Kirin 910 کواڈ کور چپ سیٹ
  • 2 گیگا بائیٹ ریم اور 16 گیگا بائیٹ میموری
  • 32 گیگا بائیٹ تک میموری کارڈ لگانے کی سہولت
  • 8 میگا پکزل کیمرہ، آٹو فوکس اور فلیش لائیٹ، سامنے کی جانب 5 میگا پکزل کیمرہ
  • فور جی ایل ٹی ای نیٹورک سپورٹ
  • دو مائیکرو سمز کی سہولت، ایک ساتھ ایکٹیو
  • اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ آپریٹنگ سسٹم اور ہواوے ایموشن یوزر انٹرفیس 2.3
  • 2300 ملی ایمپیئر آور بیٹری

ہواوے کی جانب سے ابھی ان سمارٹ فونز کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اس سے قبل متعارف کروائے جانے والے فونز کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ انکی قیمتیں کچھ یوں ہونگی:

  • ایسنڈ میٹ 7 : 60 ہزار روپے
  • آنر 6 : 47 ہزار روپے
  • آنر 3 سی ایل ٹی ای: 30 ہزار روپے

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ آپ دوستوں کے لیے ان سمارٹ فونز کے مکمل ریویو پیش کیے جائیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو تبصرہ فارم استعمال کیجئے۔