پی ٹی سی ایل کی نئی ایوو 3.1 آفر، ایک ماہ مفت انٹرنیٹ اور اگلے بارہ ماہ تک رعایتی لائن رینٹ

پی ٹی سی ایل نے اپنی ایوو ڈیوائس کی فروخت بڑھانے کے لیے حال ہی میں ایک نئی آفر کا آغاز کیا ہے، جسکے تحت صارفین کو ایوو 3.1Mbps کم نرخ پر فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ پہلے مہینے کے چارجز معاف۔ یہی نہیں بلکہ اگلے بارہ ماہ تک ماہانہ چارجز میں بھی رعایت فراہم کی جارہی ہے۔

ptcl-evo-offer
آفر کی تفصیلات:
پی ٹی سی ایل کی ایوو سمر آفر کے تحت اب نئے صارفین 2250 روپے میں ایوو 3.1Mbps ڈیوائس خرید سکتے ہیں، جس پر انہیں پہلا مہینہ لائن رینٹ نہیں ادا کرنا ہوگا اور اگلے بارہ ماہ تک لائن رینٹ 1200 روپے کی بجائے 750 روپے کر دیا گیا ہے۔ تاہم یہ بات ذہن میں رکھیں کہ پیکج میں ڈاؤنلوڈنگ کی حد محض 30 گیگا بائیٹ ہے اور حد سے تجاوز کرنے پر آپ کے انٹرنیٹ کی رفتار ڈائل اپ کے برابر کر دی جائے گی۔

شرائط و ضوابط:

  • یہ آفر صرف نئے ایوو صارفین کے لیے دستیاب ہے، پرانے صارفین یا پیکج تبدیل کروا کر آپ یہ آفر حاصل نہیں کر سکتے۔
  • ماہانہ لائن رینٹ پر ڈسکاؤنٹ آفر حاصل کرنے کے اگلے بارہ ماہ تک فراہم کیاجائے گا۔
  • ڈسکاؤنٹ کی معیاد ختم ہونے پر ماہانہ چارجز پیکج پلان کے مطابق ہونگے۔
  • یہ آفر 17 سے 31 مئی 2014 کے دوران خریدی جانے والی نئی ایوو 3.1Mbps ڈیوائسز کے لیے موثر ہے۔