اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 200 ملین کو عبور کر گئی

گوگل کی جانب سے حال ہی میں منعقد کی گئی ایک تقریب کے دوران اس بات کا اعلان کیا گیا کہ اسکے اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد 200 ملین کو عبور کر گئی ہے۔ اس میں سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ دونوں قسم کے صارفین شامل ہیں۔

گوگل کے مطابق ہر روز کم و بیش 550000 لوگ اینڈرائیڈ فون خریدتے ہیں۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گوگل اینڈرائیڈ صارفین کی تعداد صرف 100 ملین تھی جو اب انتہائی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

منبع