کیو موبائل نے ایک اور کم قیمت سمارٹ فون A65 متعارف کروادیا

پاکستان میں سستے فونز فروخت کرنے کے حوالے سے شہرت رکھنے والی کمپنی QMobile کی جانب سے حال ہی میں نوائر سیریز کا ایک نیا کم قیمت سمارٹ فون A65 متعارف کروایا گیا ہے۔

Noir-a65

اس فون کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 4 انچ ٹی ایف ٹی سکرین
  • 1.2GHz ڈول کور پراسیسر اور 512MB ریم
  • 4 گیگا بائیٹ سٹوریج اور 32 گیگا بائیٹ میموری کارڈ کی سہولت
  • ڈول سم کی سہولت
  • 3 میگا پکزل کیمرہ، فلیش لائیٹ اور ویڈیو کالنگ کے لیے VGA کیمرہ
  • 1700 ملی ایمپئیر آور بیٹری
  • اینڈرائیڈ 4.2 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم

کیو موبائل کی جانب سے اس فون کی قیمت 10,800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ گو کہ قیمت کے لحاظ سے اسکے فیچرز تو مناسب ہیں مگر صارفین کی ایک بڑی تعداد کیو موبائل کی جانب سے ہر بار ملتے جلتے فیچرز والے فون پیش کیے جانے کی وجہ سے ناخوش ہے۔

کیو موبائل نوائر A65 کے مقابلے میں دو ہزار روپے کے فرق کے ساتھ ہواوے ایسنڈ Y300 دستیاب ہے جو بہتر سکرین اور کیمرہ کے ساتھ ساتھ ایک عالمی معیاری برانڈ بھی ہے۔ کیو موبائل انتظامیہ کو اس بات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے کہ دیگر عالمی برانڈز سے مقابلہ کرنے کے لیے ہلکی کوالٹی کے ملتے جلتے فونز متعارف کروانے کی بجائے معیاری اور نت نئے فیچرز سے مزین موبائل فون پیش کیے جائیں۔