دنیا کی مشہور ترین ویب سائیٹ گوگل کے لیے کمپنی کی جانب سے نیا ہوم پیج اور لوگو متعارف کروادیا گیا ہے۔
گو کہ اسکے لوگو میں زیادہ تبدیلی نہیں کی گئی، تاہم اسکے رنگوں اور فانٹ سٹائل کو تھوڑا سا تبدیل کیا گیا ہے۔ 2010 میں آخری بار اس لوگو کو تبدیل کیا گیا تھا، اب جدید ڈیزائن کے تقاضوں کے مطابق رنگوں کے تغیر کو ختم کر دیا گیا ہے اور ٹھوس رنگ شامل کیے گئے ہیں۔
اسی طرح گوگل کے ہوم پیج پر موجود مینیو بار کو ختم کر دیا گیا ہے اور گوگل کی دوسری سروسز کی طرح اس میں بھی ایپلی کیشن لانچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس میں، نقشہ جات، یوٹیوب، پلے سٹور، کیلنڈر، گوگل پلس، جی میل اور ڈرائیو وغیرہ شامل ہیں۔
گوگل سرچ کے ٹیکنیکل ماہر ایڈی کیسلر کے مطابق گوگل کے ہوم پیج اور لوگو میں یہ تبدیلیاں اس لیے کی گئی ہیں کہ صارفین کو تمام سروسز میں یکساں ڈیزائن فراہم کیا جائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
گوگل کیا یہ نیا ڈیزائن جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔