6.1 انچ لمبی سکرین فیبلیٹ ہواوے ایسنڈ میٹ کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا

ہواوے کی جانب سے بالآخر پاکستان میں 6.1 انچ لمبی سکرین کی حامل فیبلیٹ ایسنڈ میٹ کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا تاہم ابھی باقاعدہ طور پر لانچنگ تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اس فیبلیٹ کا اعلان ہواوے کے دیگر سمارٹ فونز جیسے ایسنڈ W1 اور ایسنڈ Y300 کے ساتھ اس سال کے آغاز پر منعقد ہونے والے CES میلے میں کیا گیا تھا۔
ascend-mate-images

جیسا کہ میں آپ کو پہلے بھی چند تحاریر میں بتا چکا ہوں کہ کہ فیبلیٹ دراصل سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کا مجموعہ ہوتا ہے۔ عام طور پر سمارٹ فونز کی سکرین 4 انچ سے 5 انچ کے درمیان لمبی ہوتی ہے اور ٹیبلیٹس کی سکرین 7 انچ سے 10 انچ کے درمیان ہوتی ہے۔ فیبلیٹ ان دونوں کے درمیان یعنی 5  سے 7 انچ لمبی سکرین کے حامل سمارٹ فون کو کہا جاتا ہے۔

ہواوے کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی ایسنڈ میٹ فیبلیٹ کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:

  • 6.1 انچ لمبی IPS ٹچ سکرین اور گوریلا گلاس کی حفاظت
  • 1280×720 پکزل ریزولیوشن اور 241ppi پکزل ڈینسٹی
  • ہواوے K3V2 1.5 گیگا ہرٹز پراسیسر اور 2 جی بی ریم
  • اینڈرائیڈ جیلی بین 4.1.2 اور اس پر ہواوے ایموشن یوزر انٹرفیس
  • 8 میگا پکزل کیمرہ اور سامنے کی جانب 1 میگا پکزل کیمرہ
  • ہائی ڈیفینیشن 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت
  • 16 جی بی میموری اور 32 جی بی تک کارڈ کی سہولت
  • لمبے ٹالک ٹائم کے لیے 4050 mAh بیٹری

ascend-mate

اس فیبلیٹ کی قیمت 38 ہزار روپے مقرر کی گئی اور اسکے ساتھ ائیرلنک کمیونیکیشن کی ایک سالہ وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔ یہ فیبلیٹ کالے اور سفید دو رنگوں میں دستیابہے۔

اس ٹیبلیٹ میں استعمال کیے گئے میٹریل کی کوالٹی بہت بہترین ہے، گو کہ اس کا سائز کافی بڑا ہے اور بہت سے لوگوں کو اسے پکڑنے یا اپنے ساتھ لے جانے میں کافی دشواری ہوگی لیکن اس کا وزن اور موٹائی انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے آپ کو فیبلیٹ استعمال کرتے ہوئے کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ وہ لوگ جو دو الگ ڈیوائسز یعنی ٹیبلیٹ اور سمارٹ فون کی بجائے ایک ہی ڈیوائس کی تلاش میں ہیں تو یقیناً ایسنڈ میٹ ایک بہترین انتخاب ہوگا۔ کیونکہ اس قیمت میں پاکستان میں کوئی اور فیبلیٹ دستیاب نہیں۔

ہماری کوشش ہوگی کہ جلد ہی اس فیبلیٹ کا مکمل ری ویو اور ویڈیو آپکی خدمت میں پیش کی جائے۔ اپنے فیچرز اور قیمت کے لحاظ سے آپ کو یہ فیبلیٹ کیسی لگی؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔