کیا نوکیا کی ٹیبلیٹ تیاری کے مراحل میں ہے؟

انٹرنیٹ پر حال ہی میں لیک ہونے والی چند تصاویر کے مطابق نوکیا کی جانب سے ونڈوز 8 سے مزین ایک ٹیبلیٹ پر کام کیا جارہاہے۔

micoach1_9701

Cargo نامی کمپنی کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی تصاویر میں نوکیا کی ٹیبلیٹ پر Addidas کی ایپلی کیشن چلتی دکھائی گئی ہے۔ کمپنی کیے مطابق انہوں نے نوکیا کے ساتھ مل کر ٹیبلیٹ کے لیے یہ خصوصی ایپلی کیشن تیار کی ہے جو فٹ بال کوچز کو کھلاڑیوں کی تربیت میں مدد دے۔

micoach0_9701

ٹوئٹر پر @evleaks کا پیغام نشر ہونے کے بعد اس ویب سائیٹ سے یہ تصاویر فوری طور پر ہٹا لی گئی ہیں۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ واقعی ٹیبلیٹ تیاری کے مراحل میں ہے اور نوکیا اس کے لیے خصوصی طور پر ایپلی کیشنز بھی تیار کروارہی ہے۔

micoach2_9701

آپ کو یاد ہو کہ گذشتہ سال ہم نے آپکو آگاہ کیا تھا کہ نوکیا بھی ٹیبلیٹس بنانے کی دوڑ میں شامل ہے۔ اب امید یہی ہے کہ مائیکروسافٹ سرفیس، ایچ پی، ڈیل، سونی، توشیبا، سام سنگ اور لینوو کے مقابلے پر نوکیا بھی ٹیبلیٹ متعارف کروائے گی۔

تاہم لومیا فونز کی ہی طرح اسکے لیے بھی ونڈوز 8 سے ہی مزین ہوگی۔ کیا ہی اچھا ہو کہ اگر نوکیا بھی دیگر کمپنیوں کی طرح اپنی مصنوعات میں اینڈرائیڈ کا استعمال شروع کردے۔ اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔