نوکیا کی جانب سے مئی 2011 میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنے ’اووی سٹور‘ کا نام تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں، گو کہ یہ تبدیلی 2012 میں کی جانی تھی لیکن حال ہی میں نوکیا نے اس کا نام بدل کر ’نوکیا سٹور‘ رکھ دیا ہے۔
اووی سٹور کا صرف نام ہی تبدیل نہیں کیا گیا، بلکہ نئی نوکیا سٹور ایپلی کیشن کا انٹرفیس بھی تبدیل کیا گیا جو کہ اب Qt Quick فریم ورک پر مبنی ہے۔
نئی سٹور ایپلی کیشن پہلے سے زیادہ تیز رفتار اور اچھی اینی میشن فراہم کرتی ہے۔اسکے علاوہ اب نوکیا سٹور پر بار بار آپ سے پاسورڈ بھی طلب نہیں کیا جاتا۔ یہ ایپلی کیشن تمام نئے سیمبئین فونز کے لئے دستیاب ہے۔
اس نئی ایپلی کیشن کا بیٹا ورژن ڈاون لوڈ کرنے کے لئے یہ لنک ملاحظہ فرمائیں۔ یاد رہے کہ یہ ایپلی کیشن کا بیٹا ورژن ہے لہذا ہوسکتا ہے کہ یہ صحیح طور پر کام نہ کرے۔