Strap 2 : دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا سمارٹ فون

جہاں دنیا بھر کی موبائل کمپنیاں سب سے زیادہ فیچرز اور سب سے بڑی سکرین والا موبائل فون بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں وہیں جاپان کی ایک کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا اور ہلکا پھلکا موبائل فون متعارف کروا دیا۔

1

وائرلیس مصنوعات بنانے والی کمپنی Willcom نے Strap 2 کے نام سے ایک ننھا منا فون تیار کیا ہے جسکی لمبائی 3 انچ سے بھی کم ہے ۔ اسکی سکرین 1 انچ لمبی اور اس میں مکمل T9 کی پیڈ نصب ہے۔ لیکن اتنی چھوٹی کیز دبانے کے لیے آپ کو شاید سوئی کا استعمال کرنا پڑے۔ چھوٹے سائز کی وجہ سے اس میں انتہائی چھوٹی بیٹری نصب ہے جو آپ کو زیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے کا ٹالک ٹائم فراہم کرتی ہے۔ لیکن گھبرائیں مت اسکا سٹینڈ بائی ٹائم 13 دن کے قریب ہے۔

strap2

کمپنی کے مطابق اس ننھے موبائل فون کے 12000 یونٹ تیار کیے جائیں گے اور یہ گلابی ،سفید اور کالے رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ تاہم اسکی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

phone

تو پھر آپ کو کیسا لگا یہ ننھا منا فون؟ آپکے خیال میں یہ فون آج کل کے بڑے بڑے سمارٹ فونز کے مقابلے میں توجہ حاصل کرپائے گا؟