پی ٹی سی ایل کی جانب سے گذشتہ روز اپنے لینڈ لائن صارفین کے لیے نئے ڈیزائنر فون سیٹ متعارف کروائے گئے ہیں۔ یہ فون دیکھنے میں اور فیچرز کے لحاظ سے تو کافی اچھے ہیں مگر یہ بات یاد رکھیے کہ انکی قیمتیں بھی کچھ کم نہیں۔
پی ٹی سی ایل کی جانب سے متعارف کروائے گئے دو نئے فون سیٹس کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:
V-tech Retro:
پرانے زمانے کے گھومنے والے ڈائل سے مشہابہت رکھنے والا یہ کورڈ لیس فون 50 نام محفوظ کرسکتاہے اور اس میں خودکار جواب کا نظام بھی موجود ہے۔ فون کا کی پیڈ ایل ای ڈی لائٹس سے مزین ہے۔ پی ٹی سی ایل کی جانب سے فون کی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ اس فون کی آفیشل ویب سائیٹ پر سیٹ کی قیمت 60 ڈالر درج ہے۔ لیکن پی ٹی سی ایل کی جانب سے صارفین کو بے دریغ لوٹا جارہاہے۔
IDECT Carrera Combo:
یہ فون بھی پرانے ڈائل کے ڈیزائن کا حامل ہے اور اس میں 100 نام محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔ فون سی ایل آئی، کال ٹرانسفر اور کانفرنس کال جیسے فیچرز سے بھی مزین ہے۔ فون کی بیٹری کم و بیش 13 گھنٹے کا ٹالک ٹائم فراہم کرتی ہے۔ یہ فون بھی مارکیٹ میں کم و بیش 7000 روپے میں دستیاب ہے لیکن پی ٹی سی ایل کی جانب سے اس فون کی قیمت 9000 روپے وصول کی جارہی ہے۔
شرائط و ضوابط:
- پی ٹی سی ایل کی جانب سے یہ نئے فون سیٹ منتخب ’ون سٹاپ شاپس‘ پر فراہم کیے جارہے ہیں۔
- یاد رہے کہ آپ فون چاہے جب بھی خریدیں لیکن اسکی وارنٹی یکم مارچ 2014 کو ختم ہوجائے گی۔
ہم آپ کو زیادہ قیمت اور ایک سال سے بھی کم وارنٹی کے ساتھ پی ٹی سی ایل کے نئے ’ڈیزائنر‘ فون خریدنے کا مشورہ ہرگز نہیں دیں گے۔ اگر آپ نئے ڈیزائن اور بہتر فیچرز کا حامل فون خریدنا چاہ رہے ہیں تو قریبی الیکٹرانکس مارکیٹ کا چکر لگائیں کیونکہ پی ٹی سی ایل کا کام صرف صارفین کو لوٹنا ہے۔