یوں تو دنیا بھر میں بہت سے عجائب گھر موجود ہیں، جن میں طرح طرح کے مجسمے ، قیمتی پتھر اور دیگر اشیاء موجود ہیں۔ لیکن آج میں جس عجائب گھر کے بارے میں آپ کو بتانے جارہا ہوں وہ پوری دنیا میں ہی موجود ہے اور 24 گھنٹے کھلا رہتا ہے۔
جی ہاں بات ہورہی ہے انٹرنیٹ کے عجائب گھر کی ، جو انٹرنیٹ پر ہی موجود ہے۔ نیدرلینڈ کی ایک کمپنی کی جانب سے بنایا گیا یہ آن لائن عجائب گھر ایک ٹائم لائن کی صورت میں آپ کو انٹرنیٹ کی تاریخ اور مشہور واقعات کے بارے میں بتاتا ہے۔
عجائب گھر کو دیکھنا بہت آسان ہے اور اس میں مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، جیسے سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی، گیمنگ ، ہسٹری وغیرہ۔ اس کے علاوہ مختلف مواقع پر اس عجائب گھر میں نمائشوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
اگر آپ انٹرنیٹ کی تاریخ سے واقف نہیں ہیں اور دلچسپ طریقہ میں اسکے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو یقیناً آپ کو انٹرنیٹ کا عجائب گھر ضرور دیکھنا چاہیے، بس پھر ٹکٹ کٹائیں – بلکہ اسکی بھی ضرورت نہیں صرف یہ لنک فالو کریں اور یہ عجائب گھر دیکھیے۔