یقیناً آپ لوگ اینگری برڈز کے بارے میں تو ضرور جانتے ہونگے۔ رویو کی گیم سیریز جسکی ابتداء 2009 میں ایپل آئی او ایس کی ایک گیم سے ہوئی آج کم وبیش تمام مشہور موبائل آپریٹنگ سسٹمز اور کمپیوٹرز کے لیےدستیاب ہے۔
اینگری برڈز کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب اس برانڈ کے ٹی وی پروگرامز، اشتہارات، تھیم پارکس، کتب،رسائل، کھلونے، کپڑے اور سافٹ ڈرنکس بھی تیار کیے جارہے ہیں۔ حال ہی میں رویو کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ 2016 میں اینگری برڈز کی 3D اینی میٹڈ فلم بھی ریلیز کی جائے گی۔
گوکہ فلم کی ریلیز میں ابھی کافی دیر ہے مگر گذشتہ روز رویو نے اپنے بلاگ پر اعلان کیا ہے کہ اگلے ماہ کی 16 تاریخ سے انٹرنیٹ پر اینگری برڈز کارٹون کا آغاز کیا جارہاہے۔ ہر ہفتے ان کارٹونز کی نئی قسط شائع کی جائے گی۔ ان کارٹونز میں ان ’غصیلے پرندوں‘ کی کہانی بیان کی جائے گی جیسے یہ ہر وقت اتنے غصے میں کیوں رہتے ہیں؟ انکا تعلق کون کون سے علاقے سے ہے؟ انکو یہ خاص صلاحتیں کیسے ملیں اور پگز سے انکی کیا دشمنی ہے؟
اس نئی کارٹون سیریز کا ٹریلر ملاحظہ کیجئے اور اپنے تاثرات سے ہمیں ضرور آگاہ کیجئے: