فائر فاکس 19 اب پی ڈی ایف فائلز دیکھنے کی سہولت کے ساتھ

موزیلا کی جانب سے گذشتہ روز مشہور زمانہ براؤزر فائر فاکس کا نیا ورژن جاری کر دیا گیا۔ اس نئے ورژن میں جہاں ایچ ٹی ایم 5 کے حوالے سے نئے فیچرز شامل کیے گئے ہیں وہیں فائر فاکس 19 میں پی ڈی ایف فائلز دیکھنے کی سہولت کو بھی ایکٹیویٹ کر دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایف فائلز دیکھنے کی سہولت یوں تو پچھلے چند ورژنز میں بھی موجود تھی مگر پہلے اسے خود سے ایکٹیو کرنا پڑتا تھا اور اس میں کافی مسائل تھے۔ اس نئے فیچر کی بدولت اب آپ کو PDF فائلز دیکھنے کے لیے کسی قسم کا سافٹوئیر یا پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں۔

19
موزیلا فائر فاکس  صارفین کی جانب سے بہت عرصے سے فرمائش کی جارہی تھی کہ گوگل کروم کی طرح فائر فاکس میں بھی پی ڈی ایف کا فنکشن شامل کیا جائے۔ تاہم ابھی بھی اس میں چند مسائل باقی ہیں اور کچھ پی ڈی ایف فائلز صحیح طرح کام نہیں کرتیں۔ امید ہے کہ اگلے ورژنز میں ان خامیوں پر بھی قابو پالیا جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری:
موزیلا کی جانب سے اب اینڈرائیڈ صارفین اور خاص کر وہ صارفین جن کے پاس کم قیمت ARMv6 پراسیسر والے سمارٹ فون موجود ہیں انکے لیے بھی اب فائر فاکس پیش کر دیا گیا ہے۔ موزیلا کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق اب کوئی بھی موبائل جس میں 600MHz پراسیسر اور 512MB ریم ہو ، اس پر فائر فاکس کو باآسانی چلایا جاسکتا ہے۔ لیکن اس سے کم ریم والے موبائل فون پر بھی فائر فاکس کام تو کرے گا مگر تھوڑا سست۔

armv6-firefox

اسی طرح اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے فائر فاکس تھیمز بھی جاری کی گئی ہے جنکی مدد سے آپ اپنے براؤزر کے رنگ اور دیگر تفصیلات کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے کمپیوٹر پر پہلے سے فائر فاکس استعمال کررہے ہیں تو آپکا براؤزر خود ہی اپڈیٹ ہوچکا ہوگا۔ فائر فاکس ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔ جبکہ اینڈرائیڈ صارفین یہاں کلک کریں۔

منبع