اوپرا نے سکائی فائر کو خرید لیا

اگر آپ اینڈرائیڈ یا آئی او ایس سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو یقیناً آپ سکائی فائر براوزر کے بارے میں تو ضرور جانتے ہونگے۔ سکائی فائر براؤزر کی مقبولیت کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ اگر آپکے موبائل میں فلیش ویڈیوز چلانے کی صلاحیت موجود نہیں تو آپ اس براؤزر کی مدد سے باآسانی فلیش ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔

fire

گذشتہ روز اوپرا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے انہوں یہ براؤزر اور مشہور زمانہ Rock Optimizer ٹیکنالوجی کی خالق کمپنی Skyfire Labs کو خرید لیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں کمپنیوں کے درمیان 155 ملین ڈالر کی ایک ڈیل طے پائی ہے جسکے تحت اب سکائی فائر اوپرا کے ذیلی ادارے کی حیثیت سے کام کرے گی۔

سکائی فائر کے مطابق انکے Optimization سافٹوئیر کی بدولت موبائل نیٹورک کی بینڈوڈتھ میں 60 فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح انکی موبائل براؤزر ایکسٹنش Horizon صارفین کو اپنے براؤزر کو کسٹمائز کر سکتے ہیں۔

دونوں کمپنیوں کے درمیان یہ ڈیل 15 مارچ 2013 تک مکمل ہوجائے گی۔ جسکے بعد اوپرا اور سکائی فائر مل کر نت نئی پراڈکٹس متعارف کروائیں گے۔