نوکیا کی جانب سے آج دبئی میں منعقد ہونے والے ایک تقریب میں نوکیا Asha 310 فیچر فون متعارف کروایا گیا ہے۔ ٹچ سکرین سے مزین یہ ڈؤل سم موبائل فون نوکیا کی ایزی سواپ ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔ جسکے ذریعے صارفین ایک سم نکالے بغیر ہی اس میں دوسری سم بھی ڈال سکتے ہیں۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے آپ 5 سموں کی پروفائل محفوظ کرسکتے ہیں اور ہر سم کے لیے مختلف فنکشنز منتخب کر سکتے ہیں جیسے ایک سم سے صرف کالز اور دوسری سم سے صرف ایس ایم ایس۔
نوکیا آشا 310 کی نمایاں خصوصیات کچھ یوں ہیں:
- 3 انچ لمبی ٹچ سکرین، ریزولیوشن 240×400 پکزل
- 20 ایم بی میموری اور میموری کارڈ کی سہولت
- 2 میگا پکزل کیمرہ
- ڈؤل سم ایزی سواپ
- وائی فائی، بلیو ٹوتھ اور ایف ایم ریڈیو
یہ فون جلد ہی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دستیاب ہوگا اور اسکی قیمت کم و بیش 12000 روپے مقرر کی جائے گی۔