وائرلیس انٹرنیٹ کی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی وائی ٹرائیب کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی جانے والی ایک آفر کے ذریعے صارفین کو لالچ دی جارہی ہے کہ وہ فروری کے مہینے میں اپنا بل جلد از جلد ادا کریں۔ بل ادا کرنے والے 30 صارفین کو بذریعہ قرعہ اندازی وائی فائی ڈیجیٹل کیمرے انعام میں دیے جائیں گے، جسکی مدد سے آپ کمپیوٹر کو استعمال کیے بغیر اپنے کیمرے سے ہی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ اور کلاؤڈ پر محفوظ کرسکتے ہیں۔
وائی ٹرائیب کی جانب سے اس سے قبل بھی صارفین کو جلد بل ادا کرنے کے لیے مختلف قسم کے لالچ دیے جاتے رہے ہیں اور اب کی بار صارفین کے لیے سام سنگ کے 14 میگا پکزل وائی فائی کیمرہ کا انتخاب کیا گیاہے۔ وائی ٹرائیب کی جانب سے کیمرہ کا ماڈل تو نہیں بتایا گیا لیکن تصویر اور فیچرز کو دیکھتے ہوئے میرے خیال کے مطابق اس کیمرہ کا ماڈل WB150F جسکے بارے میں مکمل تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔
اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے آپ کو کسی قسم کی رجسٹریشن کروانے کے ضرورت نہیں بس اپنا بل جلد ازجلد ادا کیجئے اور آپ قرعہ اندازی میں شامل ہوجائیں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کمپنی کے فیس بک پیج پر شائع کیے جائیں۔