موزیلا کی جانب سے ایک بار پھرتیاں دکھائی جارہی ہیں اور نتیجہ کے طور پر فائر فاکس کا ساتواں ورژن پیش کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ ابھی چند ہفتے قبل ہی فائر فاکس 6 متعارف کروایا گیا تھا اور اب فائر فاکس 7 پیش کر دیا گیا ہے۔
گو کہ یہ ورژن گذشتہ ورژن سے زیادہ مختلف تو نہیں لیکن اس کی سب سے بڑی خوبی ریم کا کم استعمال ہے۔ عام طور پر فائر فاکس صارفین کو یہ شکایت رہتی تھی کہ فائر فاکس بہت زیادہ ریم استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے کمپیوٹر کی رفتار سست پڑ جاتی ہے۔ مگر گھبرائے مت نیا آنے والا یہ ورژن اب 30 فیصد تک کم میموری استعمال کرے گا۔
مزید برآں اب فاکس کے اس ورژن میں اب یو آر ایل کے ساتھ //:http نظر نہیں آیا کرے۔ اسکے علاوہ دیگر چھوٹی موٹی بہت سی تبدیلیا ں بھی اور سیکورٹی کو حوالے سے مزید فیچر شامل کئے گئے ہیں۔
نیا ورژن حاصل کرنے کے لئے یہ لنک ملاحظہ کیجئے۔ مگر یاد رہے کہ ہو سکتا ہے کہ فی الوقت یہ ورژن مختلف پلگ ان اور ایکسٹنشنز کے لئے موزوں نہ ہو۔