اکثر افراد کے لیے صبح جلدی اٹھنا ایک انتہائی مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ روایتی الارم کلاک کو تو ایک دفعہ بند کر دیا جائے تو وہ دوبارہ نہیں بجتا لیکن چونکہ آج کل موبائل فون پر الارم لگانے کا رواج عام ہے اور یقیناً آپ Snooze کی آپشن سے تو واقف ہی ہونگے، جسکی بدولت الارم وقتی طور پر بند ہوجاتا ہے اور 5 یا 10 منٹ کے وقفے سے دوبارہ بجنے لگتا ہے۔ لیکن اس Snooze کے بٹن سے آپکی سستی میں مزید اضافہ ہوتا ہی چلا جاتا ہے لہذا نتیجہ کے طور پر آپ دفتر یا کالج سے لیٹ ہوجاتے ہیں۔
تو جناب گھبرائے مت ، بھارت کے ایک نوجوان انجینئر سنکلپ سنہا نے ایک ایسا الارم کلاک ڈیزائن بنایا ہے جو روایتی ٹیون کی بجائے آپکی پسند کا گانا بجاتا ہے اور جب آپ اسے بند کرنا چاہتے ہیں تو یہ آپکو بجلی کا ایک ہلکا سا جھٹکا دیتا ہے اور آپکی ساری سستی رفو چکر ہوجاتی ہے۔
اس ڈیوائس میں الارم کلاک اور میوزک پلئیر کی سہولیات موجود ہیں اور یہ LED ٹچ سکرین سے مزین ہے۔ اس کی میموری 32 GB ہے جسکی بدولت آپ اس میں اپنی پسند کے ہزاروں گانے سٹور کرسکتے ہیں۔ بجلی کے جھٹکے کا فنکشن جو کہ الارم بند کرنے کے بٹن میں موجود ہے اسے آف بھی کیا جاسکتا ہے۔
فی الحال اس منصوبے پر کام جاری ہے اور سنکلپ اس پراجیکٹ کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے فنڈز کی تلاش میں ہیں۔ آپ کے خیال میں انکا یہ آئیڈیا کیسا ہے؟ تبصرہ ضرور کیجئے گا۔ یہ الارم مختلف رنگوں کی لائٹس سے مزین ہے جسکی بدولت اسکا رنگ بھی بدلا جاسکتا ہے ویڈیو ملاحظہ کیجئے: