شاید آپ یہ تو جانتے ہونگے کے موزیلا کی جانب سے اگلے سال سمارٹ فونز کے لیے Firefox OS پیش کیا جارہاہے۔ لیکن شاید آپ کو معلوم نہ ہو کہ موزیلا نے فائر فاکس صارفین کے لیے ایک ایکسٹینشن جاری کی گئی اور آپ اس Simulator ذریعے آپ اپنے براؤزر پر ہی موزیلا کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو چیک کرسکتے ہیں۔
اس آپریٹنگ سسٹم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں اوپن سٹینڈرڈز کا استعمال کیا گیا ہے اور زیادہ ترکام HTML5 میں ہے جسکے ڈیویلپرز کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے۔ Firefox OS کو مختلف اینڈرائیڈ موبائل فونز جیسے نیکسس ایس اور گلیکسی ایس 2 پر بھی چلایا جاچکاہے۔
گو کہ یہ Simulator پچھلے ماہ جاری کیا گیا تھا لیکن تب اس میں بہت سے خامیاں تھیں جنہیں اب کافی حد تک دور کر لیا گیا اور یہ ڈاؤنلوڈنگ کے لیے دستیاب ہے۔ آپ اس ربط پر جاکر فائر فاکس کی ایکسٹینشن حاصل کرسکتے ہیں۔جسکا سائز کم وبیش 70 ایم بی کے قریب ہے۔
فائر فاکس آپریٹنگ سسٹم کے اس Simulator میں پروگرام ڈیویلپرز HTML5 ایپلی کیشنز کو چلا کر چیک بھی کر سکتے ہیں۔ تو اگر آپ یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ یہ آپریٹنگ سسٹم کیسا ہوگا تو ابھی یہ ایکسٹینشن انسٹال کریں۔