پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ دوستانہ روابط کو بڑھانے کے لیے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کے ایک اجلاس میں وزارت انفارمیشن و ٹیکنالوجی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ جلد دونوں ممالک کے درمیان موبائل فون سروسز کی فراہمی کا آغاز کیا جائے گا۔
کمیٹی نے اس بات پر برہمی کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے ذراع بہت کم ہیں۔ فی الوقت دونوں ممالک ایک دوسرے سے رابطہ کے لیے صرف لینڈ لائن فون کا استعمال کر سکتے ہیں۔
کامرس سیکریٹری کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان موبائل فون سروس کی فراہمی کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں اور انکے مالکان سے اجازت لینا اور سیکیورٹی خدشات بڑی رکاوٹیں ہیں، لیکن بہت جلد ان مشکلات پر قابو پالیا جائے گا ۔
بشکریہ ڈان نیوز