پاکستان کی ٹیلی کام کمپنیوں میں آج کل ایک دوسرے کی آفرز چوری کرنے کا رواج بڑھتا جارہا ہے۔ یوفون اور موبی لنک کے بعد اب زونگ کی جانب سے بھی ’کارنامہ‘ کے نام سے ایک انعامی آفر متعارف کروا دی گئی ہے۔ زونگ کی اس آفر میں صارفین 5 ہنڈا سوک گاڑیاں اور 40 موٹر سائیکل بذریعہ قرعہ اندازی جیت سکتے ہیں۔
آفر حاصل کرنے کا طریقہ:
زونگ کی یہ آفر حاصل کرنے کے لیے آپ کو 23 اکتوبر سے 25 نومبر کے درمیان 200 روپے جمع ٹیکس کا بیلنس استعمال کرنا ہوگا۔جس کے بعد آپ کا نام قرعہ اندازی میں شامل کر لیا جائے گا۔ اپنے استعمال شدہ بیلنس کے بارے میں جاننے کے لیے #221* ملائیے۔
شرائط و ضوابط:
- زونگ کی یہ آفر صرف پری پیڈ صارفین کے لیے موثر ہے۔
- زونگ کی جانب سے جیتنے والے صارفین کو کمپنی کے نمبر سے بذریعہ کال مطلع کیا جائے گا، لہذا دھوکہ مت کھایئے گا۔
- قرعہ اندازی کے حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا، گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کے ماڈل کمپنی کی جانب سے طے کیے جائیں گے۔
- زونگ ملازمین ، انکے اہل خانہ اور کمپنی کے دیگر ذیلی ادارے اس آفر میں شامل نہیں ہوسکتے۔
- رجسٹریشن اور دیگر اخراجات جیتنے والے صارف کے ذمے ہونگے۔
- دیگر شرائط اور تمام ٹیکس لاگو ہونگے۔