فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق کل فیس بک صارفین کی تعداد لگ بھگ 750 ملین کے قریب ہے جس میں سے 250 ملین صارفین فیس بک کو اپنے موبائیل فونز کے ذریے استعمال کرتے ہیں، اور یہ صارفین کمپیوٹر صارفین کی نسبت زیادہ فعال نظر آتے ہیں۔ لیکن فیس بک ایپلیکیشن صرف سمارٹ فونز پر ہی انسٹال کی جاسکتی تھی، یوں تو آج کل سمارٹ فونز کی بھر مار ہے لیکن تمام لوگ سمارٹ فونز استعمال نہیں کرتے جسکی وجہ سے وہ فیس بک کو صرف کمپیوٹر پر ہی استعمال کر پاتے تھے لیکن اس نئی موبائیل ایپلیکیشن کی بدولت اب 2500 سے زائد فون ماڈلز پر فیس بک انسٹال کیا جاسکے گا۔ اس میں جاوا اور سیمبین فونز بھی شامل ہیں۔
صارفین اس نئی ایپلیکیشن کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سٹیٹس کو اپڈیٹ کرنے، ان باکس پیغامات اور تصاویر دیکھنے کے علاوہ تصاویر ارسال اور نئے دوست بھی ڈھونڈ سکیں گے۔ مزید برآں فیس بک دنیا بھر کے موبائیل نیٹورکس کے اشتراک کے ساتھ 90 دن تک مفت موبائیل انٹرنیٹ فراہم کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
اس نئی ایپلیکیشن کو فیس بک کی ویب سائیٹ سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ یہ ایپلیکیشن Getjar, Appia اور Mobile Weaver جیسے آن سٹورز سے بھی مفت ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے۔