آپ کو یاد ہوگا کہ سامسنگ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے مشہور ترین ٹیبلیٹ نما فون گلیکسی نوٹ کا نیا ورژن گلیکسی نوٹ 2 پیش کیا گیا تھا۔ سام سنگ کے فون گلیکسی ایس تھری سے مشبابہت رکھنے والی یہ ڈیوائس 5.5 انچ لمبی سکرین کی حامل ہے اور اس میں گوگل کا جدید ترین آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ جیلی بین استعمال کیاگیا ہے۔ اس ٹیبلیٹ فون میں 1.6GHz کواڈ کو پراسیسر نصب ہے، جبکہ ریم 2GB ہے۔ فون کی میموری 16GB ہے جبکہ آپ اس میں میموری کارڈ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔اس میں 8 میگا پکزل کیمرے کے ساتھ ساتھ ویڈیو چیٹنگ کے لیے سامنے کی جانب بھی کیمرہ نصب ہے۔ اسی طرح اس کے ساتھ نیا ایس پین اور ائیرویو ٹیکنالوجی متعارف کروائی گئی ہے۔ قصہ مختصر یہ ٹیبلیٹ فون ہر لحاظ سے بہترین ہے اور کوالٹی کے لحاظ سے پائیدار بھی ہے۔
ٹیلی نار کی جانب سے آج اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی 17 اکتوبر 2012 سے پاکستان میں گلیکسی نوٹ 2 ٹیبلیٹ فون کی فروخت شروع کرے گی جس کے ساتھ صارفین کومفت منٹس، ایس ایم ایس اور موبائل انٹرنیٹ بنڈل پیکجز بھی فراہم کیے جائیں گے۔
گلیکسی نوٹ 2 اس وقت پاکستانی مارکیٹ میں کم و بیش 66 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔ ٹیلی نار کی اس آفر میں جو صارفین ابھی فون کا آرڈر دیں گے انہیں 10 فیصد ڈسکاؤنٹ فراہم کیا جائے گا اور انکے لیے فون کی قیمت 59400 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ یہ ڈسکاؤنٹ صرف 14 اکتوبر تک آرڈر دینے پر ہے، 17 اکتوبر سے فون کی قیمت میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ ٹیلی نار کی جانب سے فون کی خریداری پر صارفین کو فراہم کیے جانے والے ایس ایم ایس، کالز اور انٹرنیٹ کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
ٹیلی نار سے ٹیلی نار مفت منٹس : 200
پاکستان کے تمام نیٹورکس پر مفت ایس ایم ایس: 200
انٹرنیشنل کالز کے لیے مفت منٹس: 100
تین ماہ تک ہر ماہ مفت انٹرنیٹ حد: 4GB
تو جناب اگر آپ یہ ٹیبلیٹ فون خریدنے کے خواہاں ہیں تو دیر مت کیجئے، ٹیلی نار کی اس ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اٹھائیں ۔ مزید معلومات کے لیے یہ لنک ملاحظہ کیجئے: http://www.telenor.com.pk/samsung2