یہ بات تو آپ جانتے ہونگے کہ گذشتہ سال مائیکروسافٹ نے مشہور ترین VoIP سروس سکائپ کو خریدا تھا۔ جس کے بعد امید کی جارہی تھی ونڈوز کے نئے آنے والے ورژن میں سکائپ کو پہلے سے شامل کیا جائے گا۔
تو لیجئے جناب ایسا ہی ہوا ہے۔ حال ہی میں سکائپ کا ونڈوز 8 ورژن انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا، جس میں مائیکروسافٹ کی جانب سے اب اس ایپلی کیشن کو میٹرو ماڈرن انٹرفیس کے ساتھ پیش کیاگیا ہے۔
سکائپ کا یہ نیا انٹرفیس بہت سادہ اور آسان فہم ہے، اسکے ساتھ ساتھ پرفارمنس کے اعتبار سے بھی یہ پچھلے تمام ورژنز سے بہت بہتر ہے۔لیک ہونے والا ورژن ایپلی کیشن پری ویو ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے بہت جلد اس ایپلی کیشن کا پبلک پری ویو پیش کر دیا جائے گا۔
اگر آپ ونڈوز 8 استعمال کر رہے ہیں اور یہ ایپلی کیشن استعمال کرنا چاہتے ہیں تو
- اس لنک سے فائل ڈاونلوڈ کیجئے۔
- زپ فائل کو ان کمپریس کرنے کے بعد Add-AppDevPackage.ps1 پر رائیٹ کلک کیجئے اور Run with PowerShell کی آپشن منتخب کیجئے۔
- ہدایات پر عمل کرنے کے بعد آپ کی سٹارٹ سکرین پر سکائپ کی ٹائل نظر آنے لگے گی۔