آخر کار وارد ٹیلی کام اور ٹوئٹر کے درمیان بھی معاہدہ طے پاگیا ، جسکی بدولت اب وارد صارفین بھی اپنے موبائل پر اپنے ٹوئٹر اپڈیٹس حاصل کر سکیں گے۔ اس سے قبل پاکستان میں موبی لنک ، یوفون ، ٹیلی نار اور زونگ یہ سروس فراہم کر رہے تھے۔
سروس حاصل کرنے کا طریقہ:
- اپنے وارد نمبر پر ٹوئٹر سروس حاصل کرنے کے لیے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ لاگ ان کیجئے اور سیٹنگز میں جاکر موبائل کا انتخاب کریں۔
- اس سکرین پر اپنے ملک، ٹیلی کام کمپنی اور اپنے نمبر کا اندراج کریں اور ایکٹیویٹ فون کا بٹن دبائیں۔
- اس کے بعد آپ کو اپنے موبائل سے GO لکھ کر اسے 40404 پرارسال کرنا ہوگا جس پر آپکی سروس کو ایکٹیوکر دیا جائے گا۔
- سروس حاصل کرنے کے بعد آپ 40404 پر جو بھی پیغام ارسال کریں گے اسے ٹوئیٹ کر دیا جائے گا۔
شرائط و ضوابط:
- ٹوئٹر کی جانب سے یہ سروس بالکل مفت فراہم کی جارہی ہے۔
- 40404 سے ایس ایم ایس وصول کرنے پر کوئی چارجز نہیں لیکن اس نمبر پر بھیجا گیا ہر ایس ایم ایس 1 روپیہ علاوہ ٹیکس کے حساب سے چارج کیا جائے گا۔
- آپ ایک موبائل نمبر کو ایک ہی ٹوئٹر اکاونٹ کے ساتھ استعمال کرسکتے ہیں۔
- اس بارے میں مزید معلومات کے لیے Help لکھ کر 40404 پر ارسال کیجئے۔