اینڈرائیڈ آئس کریم سینڈوچ جلد آرہا ہے

حال ہی میں سان فرانسسکو میں منعقد ہونے والی “ڈریم فورس” کانفرنس میں گوگل کے ایگزیکٹو چیرمین ایرک شمٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ گوگل کے موبائل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ کا اگلا ورژن اکتوبر یا نومبر میں پیش کر دیا جائے گا۔ اس ورژن کی خاص بات یہ ہے کہ اسے “ہنی کومب” اور “جنجر بریڈ” کے ملاپ سے تشکیل دیا گیا ہے۔ اسطرح آنے والے تمام موبائل اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز ایک ہی آپریٹنگ سسٹم استعمال کریں گے۔


ایرک شمٹ کا کہنا تھا کہ گوگل ایک نئے آپریٹنگ سسٹم پر کام کر رہا ہے جسے آئس کریم سینڈوچ کا نام دیا گیا ہے، امید ہے کہ اسے اب اکتوبر یا نومبر میں پیش کر دیا جائے گا۔خیال کیا جارہا ہے کہ گوگل کا نیا آنے والا موبائل نیکسس پرائیم اس آپریٹنگ سسٹم کا حامل پہلا موبائل ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے یہ ویڈیو ملاحظہ کیجیئے۔