گذشتہ روز ایپل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹم کک کی جانب سے اعلان کیا گیا کے نئےآئی پیڈ نے پہلے ہفتے میں فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔ گو کہ انہوں نے یہ تو نہیں بتایا کہ اب تک کتنے آئی پیڈ فروخت کیے گئے ہیں لیکن کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق 16 مارچ سے لے کر اب تک کم و بیش 3 ملین نئے آئی پیڈ فروخت ہوچکے ہیں۔
اس حساب سے دیکھا جائے تو اندازاً ہر روز 1 ملین آئی پیڈ فروخت ہورہے ہیں ، یاد رہے کہ ان 3 ملین میں وہ پہلے سے آرڈر کیے گئے آئی پیڈ شامل نہیں ہیں۔ اگر اس میں انکا اضافہ بھی کر لیا جائے تو فروخت کی تعداد مزید بڑھ جائے گی۔
ماہرین کے مطابق صرف تین دن میں فروخت ہونے والے آئی پیڈز کی تعداد ، حریف کمپنیوں بلیک بیری اور موٹرولا کی ٹیبلیٹس کی ایک سال کی فروخت کے برابر ہے۔
اگر ایپل کی مصنوعات ، خاص کر کے آئی پیڈز اسی طرح فروخت ہوتے رہے تو امید ہے کہ کمپنی کو سال 2012 میں خوب منافع ہوگا۔