ٹیلی نار کی جانب سے حال ہی میں متعارف کروائی گئی ایک نئی آفر کے مطابق وہ تمام صارفین جو 30 ستمبر تک ٹالک شاک کا نیا کنکشن خریدیں گے یا پھر کسی دوسرے نیٹورک سے ٹالک شاک پر منتقل ہونگے انہیں 75 روپے یا زائد کے ری چارج پر20 اکتوبر تک ہر ہفتے فری کالز کی سہولت مہیا کی جائے گی۔
آفر کی شرائط و ضوابط:
- یہ آفر ان تمام نئی سمز یا منتقل کی گئی سمز کے لئے میسر ہے جو 3ستمبر سے 30 ستمبر کے درمیان خریدی جائیں۔
- ہر ہفتے صارف کو آن نیٹ (صرف ٹیلی نار) پر 400 منٹ کا ٹالک ٹائم فراہم کیا جائے گا۔
- فری منٹس کی میعاد 7 دن ہوگی۔ جسکی بعد فری منٹس حاصل کرنے کے لئے پھر سے 75 روپے یا زائد کا ری چارج کرنا ہوگا۔
- یہ آفر ڈی جوس حاصل کرنے والے صارفین کو بھی میسر ہوگی۔