گوگل بلاگ کے مطابق اب نقشہ جات میں موسم کے احوال بھی شامل کئے جا رہے ہیں، جس کے ذریعہ صارف نہ صرف اپنے علاقے کے موسم جان سکیں گے بلکہ وہ دنیا بھر کے موسم کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
weather.com کے تعاون سے فراہم کی جانے والی اس سہولت کے ذریعے اب نقشہ جات میں موسم کی تازہ ترین معلومات سورج، چاند اور بادلوں کے آئیکونز کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔
اس سہولت کے ذریعے یہ جاننا بھی ممکن ہوگا کہ دنیا کہ کس حصے میں اس وقت دن کا کونسا حصہ چل رہا ہے۔ موسم کی معلومات حاصل کرنے کے لئے سکرین پر موجود موسم کی تہہ منتحب کرنے ہوگی، کسی مخصوص شہر یا علاقہ کے موسم کو جاننے کے لئے اس شہر کے نام کےساتھ موجود بٹن کو دبانا ہوگا۔ جو کہ آپ کو اس علاقہ کے موسم کی تازہ ترین اطلاع کے ساتھ ساتھ اگلے چار دن کی پیش گوئی بھی دکھائے گا۔
موسم کے احوال جاننے کی یہ نئی سہولت یقینا دلچسپ اور سود مند ہے۔ جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے پردیس میں موجود اپنے پیاروں کے علاقائی موسم کے احوال جان کر انہیں، انہی کے علاقے کے موسم کے بارے میں بتا کر حیران کر سکتے ہیں۔