اگر آپ کو کوئی شخص ٹیلی فون کر کے یہ اطلاع دے کہ “قرعہ اندازی میں آپکی کرولا گاڑی نکلی ہے” ۔ تو یقیناً آپ اسے جھوٹ سمجھیں گے اور کال کرنے والے کو فراڈ ۔ ایسا اس لیے ہے کہ آج کل اسطرح کی فراڈ کالز عام ہوچکی ہیں۔ بھولے بھالے افراد کو گاڑی یا بنگلہ کا لالچ دے کر انہیں لوٹا جاتا ہے۔
خیراب کی بار اگر آپ کو ایسی کوئی کال موصول ہو تو ذرا غور سے سنئے گا کیونکہ ہوسکتا ہے کہ وہ کال یوفون کی جانب سے ہو اور واقعی قرعہ اندازی میں آپکی گاڑی نکل آئی ہو۔ جی ہاں یوفون کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ایک نئی آفر کے مطابق اب وہ تمام یوفون صارفین جو یکم مارچ سے 31 مارچ 2012 کے درمیاں 200 روپے کا بیلنس استعمال کریں گے وہ یوفون کی اس قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے اہل ہونگے جس میں 10 خوش نصیب صارفین کو 1300 سی سی کرولا گاڑیاں انعام میں دی جائیں گی۔
شرائط و ضوابط:
- اس قرعہ اندازی میں جیتنے والے تمام افراد کو یوفون کے نمبر 333سے کال یا پھر Ufone کے نام سے ایس ایم ایس کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی رقم یا بیلنس کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا۔ لہذا محتاط رہیں اور کسی فراڈ کا شکار مت بنیں۔
- آفر یکم مارچ سے 31 مارچ 2012 کے درمیان موثر ہے۔
- اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے صارفین کو کم از کم 200 روپے کا بیلنس بشمول ٹیکس استعمال کرنا ہوگا۔
- یہ آفر تمام نئے یوفون ، ایم این پی موجودہ پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
- قرعہ اندازی اپریل 2012 کے پہلے ہفتے میں کی جائے گی اور اس حوالے سے کمپنی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
- گاڑی کی رجسٹریشن اور دیگر تمام اخراجات جیتنے والے صارف کو ادا کرنا ہونگے۔
- یوفون کی جانب سے انعام میں دی جانے والی گاڑیاں ٹیوٹا کرولا 1300 سی سی XLI ہونگی۔
- دیگر شرائط لاگو ہونگی۔