نوکیا اور ایم سی بی بینک کے درمیان جولائی 2011 میں ایک معاہدہ کیا گیا تھا جسکے تحت جلد ہی ایم سی بی بینک نوکیا کے اشتراک سے پاکستان میں موبائل بینکنگ کی نئی سروس متعارف کروائے گا۔
یہ موبائل سروس نوکیا اور ایم سی بی بینک کے تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی۔ جسکے ذریعے صارفین موبائل فون کے ذریعے رقوم کی منتقلی ، بلوں کی ادائیگی اور خریداری کرسکیں گے۔
نوکیا کی جانب سے Nokia Money نامی یہ سروس اس سے قبل 2010 میں بھارت میں متعارف کروائی گئی تھی۔ اس سروس میں صارفین کو اپنے نوکیا موبائل میں Money نامی ایپلی کیشن انسٹال کرنا پڑتی ہے۔
گو کہ اس سے قبل بھی ایم سی بی بینک اپنے صارفین کے لیے موبائل بینکنگ کی سہولت فراہم کر رہا تھا لیکن نوکیا کے شامل ہونے سے امید ہے کہ سروس کے معیار اور فیچرز میں مزید بہتری آئے گی۔