پی ٹی سی ایل کی جانب سے اپنے وی فون صارفین کے لیے دوگنے فائدے کی آفر متعارف کروائی گئی ہے۔
اس آفر کے ذریعے وہ تمام صارفین جنہوں نے 31 اگست 2011 سے اپنا اکاونٹ ری چارج نہیں کیا، انہیں اب اپنا اکاونٹ ری چارج کرنے پر اتنی ہی مالیت کا بیلنس بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ مفت فراہم کیے جانے والے اس بیلنس کی معیا د ایک ماہ ہے اور اس سے آن نیٹ کالز، ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ لہذا اگر آپ نے گذشتہ سال 31 اگست سے اپنا اکاونٹ ری چارج نہیں کیا تو جلدی سے اسے ری چارج کریں اور اتنی مالیت کا بیلنس بالکل مفت حاصل کریں۔