عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو نے اپنے صارفین کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرنے کا سفر جاری رکھتے ہوئے اپنی مشہور زمانہ Y سیریز میں نیا سمارٹ فون Y200 متعارف کروادیا ہے۔ یہ سمارٹ فون 80W FlashCharge, 120Hz AMOLED Display اور AI Aura Light Portrait جیسے شاندار فیچرز کے ساتھ دلکش ڈیزائن پیش کرتا ہے۔
ویوو Y200 کو صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اس میں موجود 5000mAh کی بڑی بیٹری 80W FlashCharge ٹیکنالوجی کی مدد سے منٹوں میں تیزی سے چارج ہو جاتی ہے۔ مزید یہ کہ ویوو اس سمارٹ فون کی 4 سالہ بیٹری ہیلتھ کی ضمانت بھی دیتا ہے۔
علاوہ ازیں، ویوو Y200 میں موجود 8GB + 8GB Extended RAM اور 256GB ROM کی مدد سے صارفین باآسانی ملٹی ٹاسکنگ کر سکتے ہیں اور سٹورج ختم ہونے کی فکر سے ہمیشہ کے لیے آزاد ہوسکتے ہیں۔ صارفین کے تجربے کو بہترین بنانے کے لیے یہ سمارٹ فون Snapdragon® 685 Processor کے ساتھ اعلیٰ کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، 1800nits Peak Brightness کے ساتھ ویوو Y200 کا 120Hz AMOLED Display صارفین کے سکرین دیکھنے کے تجربے کو مزید پرلطف بنادیتا ہے۔
ویوو Y200 پاکستان میں دو دلکش رنگوں Titanium Silver اور Emerald Green میں متعارف کروایا گیا ہے اور اس کے Ultra-Slim Design کو مزید پائدار بنانے کے لیے اس میں IP64 Dust and Water Resistance بھی دی گئی ہے۔
زندگی کے لمحات کو بہترین طریقے سے محفوز کرنے کے لیے ویووY200 میں AI Aura Light Portrait فیچر موجود ہے جو کم روشنی میں بھی شاندار پورٹریٹس بناتا ہے۔ اس کے AI Erase اور AI Photo Enhancement جیسے فیچرز کی مدد سے صارفین تصاویر کو مزید دلکش بناسکتے ہیں۔
قیمت اور دستیابی
ویوو کا نیا(256GB ROM) Y200 سمارٹ فون پاکستان بھر میں 65،999 روپے کی قیمت پر 11 جنوری 2025 سے پری آرڈر کے لیے دستیاب ہوگا اور15 جنوری 2025 سے مارکیٹ میں خریداری کے لیے پیش کردیا جاۓ گا۔
ویوو Y200 کے ساتھ ایک سال کی آفیشل وارنٹی فراہم کی جارہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ 15 دن تک مفت تبدیلی کی سہولت بھی میسر ہے۔ نیز تمام ایسیسریز کے لیے بھی 6 ماہ کی وارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔ ویوو کا نیا Y200 سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے تصدیق شدہ ہے اور دونوں سم کارڈ سلاٹس پر فور جی ایل ٹی ای، تھری جی اور ٹو جی موبائل انٹرنیٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زونگ صارفین اگرسلاٹ ون میں اپنی4G سم استعمال کریں تو انہیں 12 گیگا بائیٹ مفت موبائل ( /2GBماہ ، چھ ماہ کے لیے) انٹرنیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔
مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ کریں: https://www.vivo.com/pk/products/y200