واٹس ایپ کا بیٹا ورژن استعمال کرنے والے کچھ صارفین نے رپورٹ کیا ہے کہ وٹس ایپ کی جانب سے انکو اپنے اکاونٹ کی بذریعہ ای میل تصدیق کا پیغام موصول ہوا ہے۔
ای میل کی تصدیق کے بارے میں جو ابتدائی رپورٹس موجود ہیں، انکے مطابق واٹس ایپ کی ٹیم اگست سے ای میل کی تصدیق کے نظام پر کر رہی ہے۔ نئی تصدیق کے طریقے کا مقصد صارفین کے اکاؤنٹس میں ایک اور حفاظتی تہہ لگانا ہے۔ اس سے اکاؤنٹس کو ہیک کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
اگرچہ اس وقت تک یہ فیچر کافی محدود ہے،تاہم یہ توقع کی جارہی ہے کہ تصدیق کا نظام جلد ہی تمام صارفین تک پہنچ جائے گا۔ تصدیق کے طریقے کے بارے میں تو یہ سیدھا سادہ عمل لگتا ہے – آپ بس اپنا ای میل ٹائپ کرتے ہیں اور اپنی ان باکس میں آئے لنک کو کلک کیجئے۔
یہاں یہ بات یاد رکھیں کہ وٹس ایپ چلانے کے لیے آپ کو پھر بھی اپنے فون نمبر کی ہی ضرورت پڑے گی۔ آپ کا فون نمبر اپنے اکاؤنٹ کی منفرد شناخت ہے اور واٹس ایپ اکاؤنٹ میں لاگ ان کرنے کا ایک بنیادی اور ضروری طریقہ رہتا ہے۔