عالمی شہرت یافتہ سمارٹ فون برانڈ ویوو کی جانب سے آج اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی کا پاکستان میں پہلا مینوفیکچرنگ پلانٹ فیصل آباد کے انڈسٹرئیل ایرییا میں فعال کردیا گیا ہے اور پاکستان میں ویوو کے سمارٹ فون بنانے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ صف اول کے برانڈ ویوو کی اپنی “More Local, More Global” سٹریٹجی پرعمل کرتے ہوۓ یہ چھٹی انٹیلیجینٹ مینوفیکچرنگ بیس ہے۔
پاکستان میں صنعت کو فروغ دینے کے لیے ویوو نے ملک میں 10 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ مقامی سطح پر سمارٹ فونز کی تیاری کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد ملک کی معاشی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع میسر کرنا ہے۔ فی الحال پاکستان میں ماہانہ 3.3 ملین فونز کی ڈیمانڈ ہے اور ویوو کے چار ایکڑ پر مشتمل اس نئے مینوفیکچرنگ پلانٹ میں ماہانہ پانچ لاکھ سمارٹ فون تیار ہو سکتے ہیں۔
2014 سے ” More Local, More Global ” کی سٹریٹجی پر عمل کرتے ہوۓ ویووعالمی ریسرچ اینڈ ڈیویلپمینٹ اور مینوفیکچرنگ نیٹ ورک قائم کرتا آرہا ہے۔ پاکستان کے علاوہ، ویوو کے مزید مینوفیکچرنگ پلانٹس ڈونگ گوان، چونگ، انڈیا (گریٹر نوایڈا)، بنگلہ دیش (ڈھاکہ) اور انڈونیشیا میں موجود ہیں جو اجتماعی طور پر سالانہ سیکڑوں لاکھوں بہترین سمارٹ فونز تیارکرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ پروڈکشن کی صلاحیت میں مستحکم ترقی ویوو کے پروڈکٹس کی عالمی سطح پر فراہمی اور بین الاقوامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے لازم ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے، پاکستان میں ویوو کے چیف اگزیکٹو افیسر Mr. Eric Kong کا کہنا تھا کہ “پاکستان صنعت کاری کے حوالے سے ایک موزوں ترین ملک ہے۔ ویوو نے ہمیشہ Benfen کے فلسفہ پر عمل کرتے ہوئے اچھے مقاصد کے لیے ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے اور پاکستان میں مینوفیکچرنگ کے آغاز کا مقصد صارفین کو بہترین مصنوعات فراہم کرنے کے ساتھ ملک میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا بھی ہے۔”
ویوو کا مینوفیکچرنگ پلانٹ 8 اسمبلی لائنز کے ساتھ فیصل آباد میں آپریشنل ہے جس میں “Made in Pakistan” موبائل فونز کا پہلا بیچ یکم فروری 2021 کوتیار کیا گیا تھا۔