اپنے جدت سے بھرپور سمارٹ فونز کے حوالے سے عالمی شہرت رکھنے والے برانڈ vivo نے پاکستان میں کامیابی سے تین سال مکمل کر لیے ہیں۔ اتنے کم عرصہ میں ویوو نے پاکستانی مارکیٹ کے بدلتے رجحانات کو سمجھتے ہوئے اپنے نوجوان صارفین کے لیے جدید اور نئے فیچرز سے مزین سمارٹ فون متعارف کروائے، جنہیں خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ویوو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر، ایرک کانگ کا کہنا تھا کہ “ویوو کی جانب سے ہمیشہ اپنے جدت کے سفر کا تسلسل برقرار رکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ویوو پاکستان میں صف اول کا برانڈ بن گیا ہے۔ یقیناً یہ مقام حاصل کرنے میں ہمیں اپنے صارفین، چینل پارٹنرز، ڈسٹری بیوٹرز اور ریٹیلرز کی بھرپور معاونت حاصل رہی ہے۔”
گذشتہ تین سال کے دوران ویوو نے پاکستان میں بہت سی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروائی ہیں، فل ویوو ڈسپلے کی بات ہو، پاپ اپ سیلفی کیمرہ ، یا سکرین کے اندر لگے فنگر پرنٹ سکینر کو دیکھا جائے، ویوو ہی وہ واحد کمپنی ہے جو پاکستان میں نت نئے رجحانات کو متعارف کرواتی آئی ہے۔
- 2017 میں ویوو نے پاکستان میں پہلی بار FullView™ Display سے مزین اپنا سمارٹ فون V7+ متعارف کروایا، جسے دنیامیں پہلی بار 24 میگا پکزل والے سیلفی کیمرہ فون کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
- 2018 میں ویوو نے FullView™ Display ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بناتے ہوئے V9 پیش کیا، جس میں سکرین کے کناروں پر کسی قسم کا حاشیہ موجود نہیں تھا۔ اسی سال ویوو نے پاکستان میں پہلی بار V11 Pro کے ساتھ سکرین کے اندر فنگر پرنٹ سکینر کو متعارف کروایا۔
- 2019 میں ویوو نے پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا میں پہلی بار 32 میگا پکزل پاپ اپ سیلفی کیمرہ سے مزین vivo V15 سیریز کو پیش کیا اور چند ہی ماہ بعد V17 Pro میں دو سیلفی کیمرے متعارف کروائے گئے جو خودکار نظام کے تحت پاپ اپ سیلفی بنانے کی اہلییت رکھتے ہیں۔
- 2019 کے اختتام پر پیش کیا جانے والے vivo V17 پاکستان میں ویوو کا پہلا فون ہے جس کی سکرین کے اندر کیمرہ نصب کیا گیا جسے iView Display کہتے ہیں اور اسکی پشت پر ایک نئے انداز میں چار کیمرے مزین کیے گئے۔
- 2020 کے شروع میں ویوو کی جانب سے فیشن کے مداحوں کے لیے ایک ڈائمنڈ شکل کے کیمرہ والا vivo S1 Pro متعارف کروایاگیا جس نے اپنے دلکش ڈیزائن کی بدولت صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔
- حال ہی میں ویوو کی جانب سے پیش کیا گیا فلیگ شپ سمارٹ فون V19 اپنے بہترین فیچرز اور سکرین کے اندر موجود دو سیلفی کیمروں کی بدولت کافی مقبولیت حاصل کررہا ہے۔ فون کے جاذب نظر ڈیزائن کے ساتھ ساتھ اس میں ویوو کی تیز رفتار 33W کی فلیش چارجنگ ٹیکنالوجی کو بھی استعمال کیا گیا ہے اور کیمرہ میں Ultra-Stability جیسے پروفیشنل فیچرز کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
شہرت یافتہ جرمن ریسریچ کمپنی GFK کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے میں اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ ویوو اس وقت پاکستان میں صف اول کے سمارٹ فون برانڈز میں شامل ہے۔ جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور ویوو کے اس عزم کا اعادہ ہے کہ صارفین کو جدت سے بھرپور ٹیکنالوجی کم قیمت میں فراہم کی جائے۔