انسٹاگرام ایپلی کیشن کے ایک نئے آنے والے اپڈیٹ میں صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے تحت اب انسٹاگرام سٹوریز کی سکرین شاٹ لینے پر صارف کو مطلع کر دیا جائے گا۔
جب بھی آپ کا کوئی دوست یا فالوور آپ کی انسٹاگرام سٹوری پر موجود تصویر یا ویڈیو کی سکرین شاٹ لے گا تو اسکے نام کےساتھ اسکی نشاندہی کردی جائے گی۔
نئے اپڈیٹ کا توڑ بھی دستیاب ہے
انسٹاگرام کی جانب سے یہ اپڈیٹ بہت جلد تمام صارفین کے لیے مہیا کردیا جائے گا۔ گو کہ اسکے ذریعے اب چپکے سے انسٹاگرام سٹوری کی سکرین شاٹ لینا تھوڑا مشکل بنا دیا گیا ہے تاہم کچھ صارفین نے اسکا بھی حل ڈھونڈ لیا ہے۔
اگر فون کو Airplane Mode پر سوئچ کرکے سکرین شاٹ لی جائے تو اسکی نوٹیفیکیشن نہیں بھیجی جائے گی۔ اسی طرح انسٹاگرام کی ویب سائیٹ پر سٹوریز کی سکرین شاٹ لینے سے بھی صارف کو مطلع نہیں کیا جائے گا۔
اس نئے فیچر کا مقصد یہی ہے کہ صارفین محتاط رہیں کہ کون کون ان پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر کوئی انکی ذاتی تصاویر اور ویڈیوز محفوظ کررہا ہے تو اسکی نشاندہی ہوسکے۔