عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ویوو جس نے حال ہی میں پاکستان میں اپنے سمارٹ فونز کی فروخت کا آغاز کیا ہے، اب مارکیٹ میں خاص طور پر کالے رنگ کا V5s سمارٹ فون متعارف کروا چکی ہے۔
ویوو کو پاکستان میں آئے ابھی چند ہی ہفتے گذرے ہیں، تاہم کمپنی نے تیزی سے سمارٹ فونز کے مداحوں کو اپنی جانب راغب کرنا شروع کر دیا ہے جس میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو اس وقت چین میں تیسرے نمبرپر ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر پانچواں ہے۔ ویوونے نئے فون کی رونمائی پر ایک بار پھر اس عزم کا ایعادہ کیا ہے کہ وہ جلد پاکستان میں صف اول کی کمپنی بننے کی خواہاں ہے۔
ویوو V5s Matte Black ان لوگوں کے لیے موزوں ہے جو اعلی معیار کا سمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں اور انکی توجہ خوبصورتی اور نفاست پر ہے، سمارٹ فونز میں کالا رنگ ویسے بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔
ویوو V5s کے بارے میں:
V5s اس سال کے آغاز پر متعارف کروایا گیا اور یہ ویوو کے ان چند فونز میں شامل ہے جو پوری دنیا میں صارفین کے اولین پسند بن چکا ہے۔ V5s کا ڈیزائن خوبصورتی کا حامل ہے اور اسکے اندر استعمال کیا جانے والا ہارڈوئیر بھی خوب تر ہے۔
V5s میں 5.5 انچ کی آئی پی ایس سکرین نصب ہے جس کے اوپر 2.5D گوریلا گلاس کی حفاظتی تہہ بھی موجود ہے اور اسکے ساتھ اس فون میں تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا گیاہے۔
فون میں ایک بہترین اور تیز رفتار اکٹا کور پراسیسر نصب ہے، جسکی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے 4 گیگا بائیٹ ریم اور 64 گیگا بائیٹ میموری بھی فراہم کی گئی ہے۔
V5s کی سب سے خاص بات اسکا 20 میگا پکزل سافٹ لائٹ کیمرہ ہےجس میں سونی کا بہترین IMX376 سنسر استعمال کیا گیا ہے۔ کیمرہ کے ساتھ موجود سافٹ لائٹ رات کے وقت بھی آپکی سیلفی کو بہترین روشنی فراہم کرتی ہے۔
اسکے علاوہ یہ کیمرہ، ڈی ایس ایل آر کی طرح Bokeh Mode ، فیس بیوٹی اور ایچ ڈی ای آر جیسے فیچرز سے بھی مزین ہے۔
فون میں پشت کی جانب موجود 13 میگا پکزل کیمرہ بھی بہترین کارکردگی کا حامل ہے جس کے ساتھ ایل ای ڈی فلیش لائٹ اور PDAF ٹیکنالوجی کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ کیمرہ 52 میگا پکزل تک Ultra HD تصاویر لینے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔
V5s کی ہوم کی میں فنگر پرنٹ سکینر کی سہولت بھی موجود ہے اور یہ باقی تمام فونز کے مقابلے میں کافی تیزی سے کام کرتا ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ اس میں موجود ہائی فائی چپ سیٹ بہترین میوزک کوالٹی کو یقینی بناتی ہے۔
ویوو کا یہ فون، فور جی ایل ٹی ای، وائی فائی، بلیوٹوتھ 4.0، یو ایس بی اور ایف ایم ریڈیو سے بھی مزین ہے۔ اس کے اندر 3000 ملی ایمپیئر آور بیٹری نصب ہے جو زیادہ استعمال پر بھی باآسانی ایک دن چل جاتی ہے۔
V5s میں اینڈرائیڈ پر مبنی فن ٹچ 3.0 آپریٹنگ سسٹم کا استعمال کیا جارہاہے جو کہ نہ صرف فون پر برق رفتاری سے کام کرتا ہےبلکہ اینڈرائیڈ میں بہت سے نئے فیچرز کا اضافہ بھی کرتا ہے۔
فون کی قیمت اور وارنٹی کی معلومات:
ویوو V5s Matte Black اب پورے پاکستان میں 29,999 کی مناسب قیمت میں دستیا ب ہے۔
ویوو اپنے تمام سمارٹ فونز کے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کررہی ہے اور اسکے ساتھ پہلی بار پاکستان میں 15 دن تک مفت ریپلیس منٹ وارنٹی بھی فراہم کی جارہی ہے۔ تمام سمارٹ فون ایسیسریز کے ساتھ 6 ماہ کی وارنٹی بھی دی جارہی ہے۔