زونگ 600 روپے میں ماہانہ 6 جی بی انٹرنیٹ بنڈل

زونگ نے اپنے انٹرنیٹ بنڈل میں ایک نئی آفر کا اضافہ کرتے ہوئے اس بار پہلے سے بہتر انٹر نیٹ بنڈل متعارف کروانے کی کوشش کی ہے۔ اس بار زونگ کے نئے انٹرنیٹ بنڈل سے آپ 6 جی بی انٹرنیٹ 600 روپے ادا کرکے ماہانہ حاصل کرسکتے ہیں۔

zong4g

ساتھ ہی رات 1 بجے سے لے کر صبح 9 بجے تک روزانہ 1 جی بی اضافی مفت انٹرنیٹ کی سہولت سے فائدہ بھی اٹھا سکتے ہیں۔

آفر کی خصوصیات

  • ماہانہ 6 جی بی
  • تمام 2G,3G,4Gصارفین کے لیئے
  • روزانہ رات 1 بجے سے صبح 9 بجے تک 1 جی بی اضافی مفت ڈیٹا

سبسکرائب کا طریقہ

  • آفر سبسکرائب کرنے کے لیئے اپنے زونگ نمبر سے *6*1# ملائیں۔

شرائط و ضوابط

  • ماہانہ 6 جی بی آفر ہر ماہ بیلنس کی موجودگی کی صورت میں خود ایکٹیویٹ ہوجائے گی
  • تمام 2G,3G,4Gپری پیڈ صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
  • 6 جی بی وقت سے قبل ختم ہونے کی صورت میں صارف سے 1 روپے بمع ٹیکس فی ایم بی چارج کیا جائے گا

قیمت

اس انٹرنیٹ بنڈل کی قیمت 600 روپے بمع ٹیکس ماہانہ ہے۔