اب آئی فون پر وٹس ایپ پیغام لکھنے کی ضرورت نہیں

جیسا کہ ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ واٹس ایپ جلد ہی آئی فون سری کو سپورٹ کرے گااور آپ اپنی آواز کے ذریعے پیغامات ارسال کرسکیں گے تولیجئے اب واٹس ایپ آئی او ایس 10 میں سری سپورٹ کو شامل کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد آپ باآسانی اب اپنی آواز کے ذریعے واٹس ایپ پر پیغامات ارسال کرسکتے ہیں۔

whatsappsiri

سری کو آپ کہیئے کہ واٹس ایپ پر فلاں شخص کو کال ملائے یا پیغام بھیجے تو سری فوراً آپ کی دی گئی کمانڈ پر عمل کرتے ہوئے کال ملادے گی یا پیغام ارسال کرنے کے لیئے آپ کو بولنے کا کہے گی۔جب آپ بولنا بند کردیں گے تو آپ کے سامنے پیغام دکھایا جائے گا جس میں اگر کوئی لفظ یا جملہ غلط ٹائپ ہوگیا ہو تو آپ درست کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ لاک اسکرین پر بھی سری کو کمانڈ دے کر واٹس ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سری، آپکی نئی پرسنل اسسٹنٹ

واٹس ایپ کا تازہ ورژن ایپل اسٹور پر دستیاب ہے، ڈاؤنلوڈ سے قبل آپ کو آئی او ایس 10 پر اپگریڈ ہونا ضروری ہے تاکہ آپ واٹس ایپ کے تمام تازہ فیچر جن میں سری سپورٹ بھی شامل ہے کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔