مائیکروبلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر نے اپنے آغاز سے صارفین کے لیے ایک ٹوئیٹ کی حد 140 حروف تک محدود کررکھی ہے ۔جس میں تصاویر ، لنکس، ویڈیو اور کسی ٹوئٹر صارف کا نام سب شامل ہوتے ہیں۔
تاہم اب ٹوئٹر نے صارفین کے لیے اس حد میں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب کسی بھی ٹوئیٹ میں صرف لکھے گئے ٹیکسٹ کو ہی 140 حروف کے طور پر گنا جائے گا۔ یعنی تمام تصاویر، ویڈیوز، اقتسابات وغیرہ 140 حروف کی حد میں شامل ہی نہیں کیا جائے گا۔
Say more about what’s happening! Rolling out now: photos, videos, GIFs, polls, and Quote Tweets no longer count toward your 140 characters. pic.twitter.com/I9pUC0NdZC
— Twitter (@twitter) September 19, 2016
یہ حد ٹوئٹر کی اصل مقبولیت کا راز ہے
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ٹوئٹر کی مقبولیت کا ایک بڑا راز اسکی ٹوئیٹ حد ہے جس میں صارفین ادھر اُدھر کی باتیں لکھنے کی بجائے صرف کام کی بات کرتے ہیں اور وہ بھی محض 140 حروف کی حد کے اندر رہتے ہوئے۔ ذراع کے مطابق ٹوئٹر نے ایک بار یہ حد 10000 حروف تک بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا تھا تاہم بعد ازاں اسے منسوخ کردیا گیا۔
ٹوئٹر کے جانب سے یہ نئی پالیسی جلدتمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگی اور اسکے علاوہ جلد ہی ٹوئٹر کسی بھی صارف کو ٹوئیٹ میں ٹیگ کرنے پر اسکا نام بھی ٹوئیٹ کی حد میں شامل نہیں کرے گی۔