پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت فائبر کیبل پراجیکٹ 2018 تک مکمل کر لیا جائے گا

پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت 44 ملین ڈالر کی لاگت سے 820 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ کیبل راولپنڈی سے خنجراب کے درمیان بچھائی جائے گی اوراسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبرپختون خواہ سے گذاری جائے گی۔اس پراجیکٹ کو جون 2018 تک مکمل کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

pakchina-fiber-optic

یہ منصوبہ پاکستان کی سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن اور چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کے باہمی اشتراک سے مکمل کیا جائے گا اور اس سے نہ صرف پاکستان کےدور دراز علاقوں تک تیز ترین مواصلاتی نظام قائم کیا جاسکے گا بلکہ چین اور پاکستان کے درمیان محفوظ ترین رابطہ بھی قائم ہوجائے گا۔

فائبر آپٹک کو گوادر تک پہنچایا جائے گا

اس کیبل پراجیکٹ کے نتیجے میں صوبہ گلگت بلتستان اور خیبر پختونخواہ میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے حوالے سے نئے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے ۔ پراجیکٹ کے اگلے مرحلے میں فائبر آپٹک کے نظام کو گوادر تک بڑھایا جائے گا تاکہ پاکستان چین اقتصادی راہداری کے مکمل روٹ پر تیز ترین مواصلاتی روابط قائم کیے جاسکیں۔