اسلام آباد ا ور راولپنڈی کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ نیاٹیل (Nayatel) نے اس عید کے موقع پر بھی تمام ایف ٹی ٹی ایچ براڈ بینڈ صارفین کو 25 میگا بٹ فی سیکنڈ کی سپیڈ پر مفت اپ گریڈ کر دیا ہے۔
یہ نئی سپیڈ تمام صارفین کے لیے موثر ہے چاہے انکا بنیادی پیکج کوئی بھی ہو اور اسکا دورانیہ 10 ستمبر سے 14 ستمبر رات 12 بجے تک ہے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے ان 4 دنوں کے دوران صارفین جتنا بھی ڈیٹا ڈاؤنلوڈ کریں گے اسے ان کے بل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
نیا ٹیل نے روایت برقرار رکھی
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل عید الفطر کے موقع پر بھی نیا ٹیل نے تمام صارفین کو وقتی طور پر 20 میگابٹ سپیڈ پر اپگریڈ کردیا تھا۔ تاہم اب کی بار سپیڈ پہلے سے زیادہ ہے۔
کمپنی نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ شاید کچھ صارفین وائی فائی پر 25 میگا بٹ کی سپیڈ حاصل نہ کرپائیں جسکی وجہ انکے وائی فائی موڈیم کی سپیڈ حد ہے، تاہم کیبل کے ذریعے سپیڈ 25 میگا بٹ ہی ہوگی ۔
اے کاش کوئی پی ٹی سی ایل والوں کو بھی ایسا کوئی مشورہ دے، کہ کم از کم زیادہ سپیڈ نہ سہی 4 دنوں کے لیے سروس کا معیار ہی تھوڑا بہتر کر لیں۔