فیس بک لائیو فیچر جلد ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہوگا

فیس بک لائیو فیچر تمام موبائل صارفین کےلیئے تو دستیاب ہے، لیکن اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ جلد تمام صارفین کے لیئے لائیو فیچر ڈیسک ٹاپ پر بھی دستیاب ہوگا۔ جس کے ذریعے صارفین اپنے لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر سے براہ راست فیس بک پر اسٹریم کرسکیں گے۔

اس موقع پر فیس بک کے ایک نمائدے کا کہنا تھا کہ:

فیس بک نے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر سے براہ راست ہونے کی سہولت صارفین کو دینے کا آغاز کردیا ہے اور آہستہ آہستہ یہ سہولت مختلف فیس بک صارفین کے پاس آتی رہے گی۔

facebooklive

اس فیچر کے آنے کے بعد صارفین اپنے لیپ ٹاپ کے بلٹ ان کیمرے اور ڈیسک ٹاپ پر ویب کیم یا دونوں کے ساتھ کوئی بھی ایچ ڈی کیمرہ جوڑ کر اپنے دوست اور فالور سے براہ راست مخاطب ہوسکیں گے۔ ساتھ ہی صارفین اچھی اور صاف آواز کے لیئے الگ سے بہترین مائیک کا استعمال بھی کرسکیں گے۔

فی الحال اس فیچر تک رسائی صارفین کی ایک محدود تعدادکو ہی حاصل ہے لیکن ذرائع کے مطابق فیس بک نے اگلے کچھ ماہ تک صارفین کی بڑی تعداد تک یہ فیچر پہنچانے کا انتظام کررکھا ہے۔