ایزی پیسہ اب لایا باکفایت کار انشورنس پالیسی

ایزی پیسہ نے پاکستان میں مالیاتی سہولیات کو اختراع اور جدت سے ہم آہنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے یونائیٹڈ انشورنس کمپنی کے اشتراک سے ایزی پیسہ کار انشورنس کا اجرا ء کردیا ہے جس کے تحت پاکستان میں گاڑیوں کی آسان اورسستی انشورنس کوریج ممکن ہوسکے گی۔

car-insurance-easypaisa

ایزی پیسہ کار انشورنس کی سہولت گاڑی کی مارکیٹ قیمت کا محض ڈھائی فی صد پریمیئم سالانہ ادا کرکے حاصل کی جاسکتی ہے، جبکہ دیگر انشورنس پلان اس سے کہیں زیادہ قیمت وصول کرتے ہیں۔ روایتی انشورنس پالیسیوں کے برعکس صارفین ایزی پیسہ کار انشورنس کے حصول کے ذریعے تھرڈ پارٹی انشورنس اور’ ٹریرازم کور ‘ کی سہولت کے علاوہ کار مکینکل انشورنس کی سہولت بھی حاصل کرسکتے ہیں، جس کی پیشکش اس سے قبل پاکستان میں کبھی نہیں کی گئی۔

یہ پلان روایتی انشورنس پلان کے علاوہ کہیں زیادہ کوریج دیتا ہے۔ ایزی پیسہ کار انشورنس انجن کی خرابی، ڈرائیو ایکسل ، ٹرانسمیشن، سسپنشن، اسٹیئرنگ، کولنگ سسٹم ، الیکٹرک فکس کے علاوہ دیگر بے شمار کوریج فراہم کرتا ہے۔

سہولت ایزی پیسہ ہیلپ لائن سے حاصل کی جاسکتی ہے

اس سہولت کے حصول کے لیے صارفین کو لمبی چوڑی کاغذی کارروائی کی زحمت اٹھانے کی بجائے محض ایزی پیسہ کی ہیلپ لائن 3737پر کال کرنا ہوگی جہاں مجاز سرویئر ان کی رہنمائی کرے گا۔ کارانشورنس پلان کی یہ آسانی اس کی لاتعداد لوگوں تک باسہولت فراہمی کو ممکن بنائے گی۔

ایزی پیسہ اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا اس سے بھی کہیں زیادہ آسان ہے ، جہاں وہ ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے محض ایک ایس ایم ایس کے ذریعے اپنا اندراج کراسکتے ہیں۔ جلد ہی صارفین ایزی پیسہ شاپ، ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سینٹر اور ٹیلی نار فرنچائز کے ذریعے پاکستان بھر میں ایزی پیسہ کار انشورنس کے لیے اپنا اندارج کرا سکیں گے۔